قرینے سے
معنی
١ - خوش اسلوبی سے، ترتیب سے، سلیقے سے۔ "انہوں نے جلد جلد کشتیاں شراب کی قرینے سے لا کر چنی۔" ( ١٨٩٠ء، طلسم ہوش ربا، ٢٦:٤ ) ٢ - ظاہری مناسبت۔ "دیکھتا ہوں تو روشنی قرینے سے روشن اور مندلیاں طرح بطرح کی دو رویہ بچھی ہوئی ہیں۔"١٨٠٢ء، باغ و بہار، ٢٤
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قرینہ' کی مغیرہ حالت 'قرینے' کے ساتھ 'سے' بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "طلسم ہوش ربا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں